• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر نے خود کو عاطف اسلم کی ہمدرد قرار دے دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

حال ہی میں قلبی مسائل کا شکار ہونے والی پاکستانی صفِ اول کی اداکارہ صبا قمر نے خود کو عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا ہمدرد قرار دے دیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے عاطف اسلم کا ایک ویڈیو کلپ ری شیئر کیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کلپ میں عاطف اسلم اپنے والد کے انتقال کے اگلے ہی روز کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں یومِ آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں پرفارمنس دے رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر ری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے خود کو گلوکار کا ہمدرد قرار دیا اور لکھا، ’میں اس درد کو جانتی ہوں، میں اسے سمجھ سکتی ہوں کیونکہ میں بھی اس سے گزر چکی ہوں۔‘

صبا قمر نے لکھا کہ کسی بھی شخص کے لیے اپنے غم کو دل کی گہرائیوں میں چھپا کر لبوں پر مسکراہٹ رکھنا ایک مشکل کام ہے۔ 

اداکارہ نے عاطف اسلم کے لیے قریبی دوست کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے مزید لکھا، ’انہوں نے صرف ایک روز قبل اپنے والد کو کھو دیا اور اس کے باوجود اگلے دن اسٹیج پر کھڑے ہوکر پرفارم کیا۔ یہ ہمت، عزم و احترام اور محبت کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید