• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی شادی پر صرف ایک ہزار روپے خرچ ہوئے تھے: بشریٰ انصاری

--فائل فوٹوز
--فائل فوٹوز

پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ، گلوکارہ اور مصنفہ بشریٰ انصاری نے اپنی پہلی شادی کے سادہ نکاح کی یاد تازہ کرتے ہوئے نوجوانوں کو فضول خرچی سے بچنے کا مشورہ دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے بتایا کہ 1978ء میں اُن کے نکاح پر صرف ایک ہزار روپے خرچ ہوئے، نہ قرض لیا گیا، نہ زیورات بنوائے گئے اور نہ ہی فضول تقریبات ہوئیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اُس وقت انصاری صاحب بطور سرکاری ملازم 1200 روپے ماہانہ کماتے تھے اور شادی کے لیے گاڑی بیچ کر زیورات بنانے اور ولیمے پر قرض لینے کا سوچ رہے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرے والد نے گاڑی بیچنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ کار تمہارے کام آئے گی، زیورات نہیں اور قرض لے کر ولیمہ کرنے کی ضرورت نہیں، لوگ کھانا کھا کر چلے جائیں گے، قرض تمہارے سر رہ جائے گا۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ اس فیصلے کی وجہ سے شادی کے بعد کبھی قرض نہیں رہا اور زندگی آسان رہی۔

انہوں نے نئی نسل کو پیغام دیا کہ شادی خوشی کا موقع ہے، دکھاوا کرنے کا نہیں اور خوشی قرض میں نہیں، تعلق میں ہوتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید