پاکستان کے معروف کامیڈین تابش ہاشمی نے اچانک خبریں پڑھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جیو نیوز کے اسٹوڈیو میں اچانک انٹری دے دی۔
جیو نیوز کے اسٹوڈیو میں پہلے سے لائیو موجود دونوں اینکرز اچانک تابش ہاشمی کو دیکھ کر حیران رہ گئے، اس موقع پر تابش نے فوراً ہی اینکر مبشر ہاشمی کو سیٹ سے اٹھا کر خود نیوز اینکر بننے کا فیصلہ کیا اور شام 5 بجے کا نیوز بلیٹن پڑھا۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو فوراً ہی وائرل ہوگئی جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
آن اسکرین تابش ہاشمی کے اس نئے انداز کی صارفین خوب تعریف کر رہے ہیں۔
بعدازاں مبشر ہاشمی واپس آئے اور انہوں نے تابش ہاشمی کو سیٹ سے اٹھادیا اور واپس اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔