بھارتی فلم ’پریم سندری‘ میں اداکارہ جھانوی کپور کی کاسٹنگ پر ملیالیم اداکارہ اور گلوکارہ پویترا مینن نے اعتراض کردیا۔
فلم کا ٹریلر سامنے آیا ہے، جس پر ادکارہ نے پوسٹ کی، جسے بعد ازاں ڈیلیٹ کردیا، پوسٹ میں سوال اٹھایا گیا کہ جھانوی کپور اتنی محنت کیوں کررہی ہیں؟
انہوں نے فلم میں جھانوی کپور کے لہجے کی نشاندہی بھی کی اور فلم میں ان کی کاسٹنگ پر سوال بھی اٹھایا، ساتھ ہی بالی ووڈ کی کاسٹنگ روایات پر تنقید کی۔
پویترا مینن نے مزید کہا کہ ٹریلر پر بات کرنے سے پہلے کہنا چاہتی ہوں کہ اس کردار کےلیے ملیالم اداکارہ کو لینے میں کیا مسئلہ ہے؟ کیا ہم کم ٹیلنٹڈ ہیں؟
ملیالم اداکارہ نے ہندی میں بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جیسے میں یہ زبان استعمال کرسکتی ہوں ویسے ہی ملیالم بھی بخوبی بول سکتی ہوں، کیا یہ مشکل ہے کہ ہندی میں ہمیں کردار کےلیے لیا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملیالم فلموں بھی 90 کی دہائی میں یہی حرکتیں ہوتی تھی لیکن 2025ء میں ایسا نہیں ہے، ہم ہمیشہ چنبیلی کا پھول لگا کر نہیں گھومتے۔
پویترا مینن نے وضاحت کی کہ مجھے جھانوی کپور سے کوئی نفرت نہیں ہے لیکن وہ اتنی محنت کیوں کر رہی ہے؟ ملیالم اداکارہ کی بات کو ان کے بہت سے فالوورز نے سراہا ہے۔
فلم پریم سندری میں جھانوی کپور کے ساتھ سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار نبھارہے ہیں، یہ فلم دہلی اور کیرالہ سے جڑے کراس کلچرل رومانس پر مبنی ہے، جو 29 اگست کو ریلیز ہوگی۔