• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ آزادی پر لیڈی ڈیانا کا آئیکونک انداز، عائزہ خان کو لینے کے دینے پڑگئے

— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کو شہزادی ڈیانا کا مخصوص انداز اپنانا مہنگا پڑگیا۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی تصاویر وائرل ہوئیں تو صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے یومِ آزادی پر کروایا گیا فوٹو شوٹ شیئر کیا، جس میں وہ شہزادی ڈیانا کے آئیکونک انداز کو دوبارہ تخلیق کرتے ہوئے دکھائی دیں۔


عائزہ خان یوں تو ہر خاص و عام موقع اور تہوار پر کروایا گیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں جو ہمیشہ ہی صارفین کو بےحد پسند آتا ہے اور صارفین بھی ان کے فیشن سینس کو داد دیے بِنا نہیں رہتے۔

تاہم اس بار اداکارہ کو لینے کے دینے پڑے گئے۔ یومِ آزادی کی مناسبت سے انہوں نے سبز و سفید لباس میں تصاویر شیئر کی۔

مذکورہ لباس لیڈی ڈیانا کے لباس سے متاثر تھا، بس پھر کیا تھا سوشل میڈیا صارفین کو فوراً اندازہ ہوگیا اور اداکارہ پر تنقید کے نشتر برسا دیے۔

ایک صارف نے لکھا، ’یہ جشنِ آزادی ہے، اگر کاپی کرنا تھا تو فاطمہ جناح کو کرتیں، یہ یومِ آزادی ہے یومِ غلامی نہیں‘، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا، ’جن سے آزادی حاصل کی اُن ہی کا لک ری کریٹ کرلیا!، یہ اداکار بھی ناں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ باعث شرمندگی ہے کیونکہ یہ پاکستان کا یومِ آزادی ہے، اور یہ برٹش رائلز کو کاپی کر رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید