• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک کے نامور گلوکار علی ظفر نے سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

کنسرٹ 27 ستمبر کو لاہور الحمرا کلچرل کمپلیکس میں منعقد کیا جارہا ہے، جس میں علی ظفر کے ساتھ دیگر معروف گلوکار بھی اپنی آواز کا جادو بکھیرنے کے لیے اسٹیج پر موجود ہوں گے۔ 

اس میوزیکل ایونٹ سے حاصل ہونے والی تمام رقم متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور امداد پر خرچ کی جائے گی، جس کا انتظام علی ظفر فاؤنڈیشن کرے گی۔

گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ محض ایک میوزیکل شو نہیں بلکہ انسانیت کے لیے آواز ہے، آئیں ہم سب مل کر ان لوگوں کے لیے اُمید کی کرن بنیں جو آج بھی ہماری مدد کے منتظر ہیں، ان کے ساتھ کھڑے ہوں جنہیں ہماری سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے تباہی مچا دی، اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے، لاکھوں متاثر ہوئے جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں برباد ہو گئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید