ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سامعہ حجاب اقدام اغوا اور دھمکیاں دینے کے کیس میں سامعہ نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا۔
کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سامعہ حجاب سے سوال کیا کہ کیا آپ کا معاملہ حل ہوگیا ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جی ہمارا معاملہ طے ہوگیا ہے۔
جج نے پوچھا کہ کیا اس کیس کی مزید پیروی کرنا چاہتی ہیں؟ جواب میں سامعہ نے کہا کہ میں اپنا کیس واپس لیتی ہوں، ملزم کے ضمانت دینے اور بری ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔
عدالت نے ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کرلی، حسن زاہد کی 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔
خیال رہے کہ ملزم حسن زاہد کے خلاف تھانہ شالیمار میں دو مقدمات درج تھے۔