مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں فائرنگ سے مفتی کفایت اللّٰہ کا بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے جبکہ مفتی کفایت اللّٰہ اور انکی اہلیہ زخمی ہوگئے۔
تحصیل بٹ خیلہ میں فائرنگ کا واقعہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللّٰہ کے گھر میں پیش آیا۔
لیویز کے مطابق مفتی کفایت اللّٰہ اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کا بتانا تھا کہ فائرنگ مفتی کفایت اللّٰہ کے بیٹے نے کی جس کے بعد وہ فرار ہوگیا۔