• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھ برادری کا آج واشنگٹن ڈی سی میں خالصتان ریفرنڈم ہوگا

کراچی (نیوز ڈیسک) سکھ برادری بھارت سے اپنےحقوق کےحصول کیلئے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں آج خالصتان ریفرنڈم منعقد کرے گی، جس میں امریکا میں مقیم سکھوں کی بڑی تعداد میں شرکت کرے گی ۔امریکی حکام نے سکھوں کے جمہوری حقوق کا دفاع کرتے ہوئے ریفرنڈم کی اجازت دیدی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خالصتان موومنٹ کے رہنما گرپتونت پنہوں کو بذریعہ خط سیکورٹی کی گارنٹی دی ہے۔واضح رہے کہ کینیڈا، امریکہ اور آسٹریلیا نے بھارتی خفیہ نیٹ ورکس کو بے نقاب کرتے ہوئے سکھ کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے، امریکی عدالت نے بھارتی ایجنٹ نکھل گپتا اور را افسر کو خالصتان رہنما گرپتونت پنہوں کے قتل کی سازش پر ملک بدر کر دیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید