شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی 97 سالہ گریس چیمبرز نے 250 پارک رنز مکمل کر کے یورپ کی سب سے عمر رسیدہ رَنر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
یہ شاندار کامیابی انہوں نے جنوبی بیلفاسٹ کے اورمیو پارک میں 5 ہزار میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے حاصل کی۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ صرف چار ہفتے قبل ان کی دل کی سرجری ہوئی تھی لیکن اس طبی مسئلے کے باوجود وہ ہفتے کے روز ہونے والی دوڑ میں شریک ہوئیں اور سب کو حیران کر دیا۔
دوڑ مکمل کرنے کے بعد گریس نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بے حد خوش ہوں کہ یہ چیلنج پورا کر لیا کیونکہ امکان تھا کہ شاید ایسا نہ ہو سکے، لیکن میں ہمیشہ مثبت سوچتی ہوں، اگر پہلی بار ہدف حاصل نہ کر سکوں تو بار بار کوشش کرتی ہوں جب تک کامیاب نہ ہو جاؤں۔