ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب نے کہا ہے کہ روس اوریوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمہ اوربحران کے پر امن حل کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔وزارت خارجہ نے بیان میں ملکت کی جانب سے تمام سفارتی کوششوں کی مکمل سپورٹ کا اظہار کیا جس کا مقصد روس اور یوکرین کے بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنا اور دونوں دوست ملکوں کےدرمیان امن کا حصول ہے۔بیان میں بین الاقوامی تنازعات اور اختلافات کو بات چیت سے حل کرنے کیلئے مملکت کی مکمل سپورٹ کا اعادہ کیا گیا۔ یاد رہے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدے پر اتفاق کرنا چاہیے کیونکہ روس ایک بہت بڑی طاقت ہے جبکہ یوکرین نہیں ہے۔