• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادیہ خان کی بیٹی نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

تصاویر:سوشل میڈیا
تصاویر:سوشل میڈیا

پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان کی بیٹی علیزے خان نے فیشن ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ 

علیزے نے اپنے کیریئر کا آغاز رن وے سمر اسپرنگ فیشن شو سے کیا جہاں وہ شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔

معروف مارننگ شو ہوسٹ نادیہ خان اپنی بیٹی کی پہلی ریمپ واک پر نہایت فخر محسوس کرتی نظر آئیں، انہوں نے فیشن شو میں بیٹھ کر بیٹی کی پرفارمنس کو سراہا اور بعد ازاں تصاویر بھی شیئر کیں۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے علیزے خان کی پہلی جھلک پر ملا جلا ردعمل دیا، کچھ صارفین نے ان کے اسٹائل، میک اپ اور لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ بعض نے کہا کہ علیزے کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ایسے شعبوں میں آنا چاہیے۔ 

ایک صارف نے طنزیہ لکھا کہ اب دیکھتے ہیں نادیہ خان اپنی بیٹی کو کیسے روسٹ کریں گی، جبکہ دوسرے نے کہا کہ انہیں ابھی واک سیکھنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ اور میزبان نادیہ خان 3 بچوں، علیزے، اذان اور کیان کے ساتھ وقت گزارنے کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید