گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ ہمیں بیرونی فنڈنگ پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔
کراچی میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور پاکستان بینک ایسوسی ایشن کا مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور نمو بڑھ رہی ہے۔
جمیل احمد خان کا کہنا تھا کہ ملک میں بچتیں کم ہیں اس لئے سرمایہ کاری کم ہے، ملک میں بچتوں کی شرح 7.4 فیصد ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے یہ بھی کہا کہ کیپٹل مارکیٹ کے انفرادی کھاتے 4 لاکھ ہے، بینکوں اور کیپٹل مارکیٹ کو مل کر کام کرنا ہو گا۔