• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: ریسکیو ٹیم زخمیوں اور لاشوں کو ڈھونڈنے میں مصروف

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے علاقوں بونیر، سوات، شانگلہ اور باجوڑ سمیت مختلف متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں سیلاب زدگان کو راشن، دیگر سامان مہیا اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل بھی کیا جا رہا ہے۔

پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے راستوں کو کھولنے اور ملبے کو ہٹانے، جبکہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو ڈھونڈنے میں مصروف ہیں۔

پاک فوج کے ڈاکٹرز متاثرہ علاقوں میں کیمپس لگا کر مریضوں کے مفت علاج میں مصروف ہیں۔

تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید