• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ اعداد و شمار جاری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

خیبر پختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار بھی سامنے آگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 52 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 96 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مردان تخت بائی میں سب سے زیادہ 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، غلنئی مہمند میں 42، نوشہرہ میں 15، سیدوشریف میں 9، مالم جبہ میں 4 اور تیمرگرہ میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیر اپر اور کاکول میں 5، 5 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید