• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے 3 کارکنوں کو سزا سنا دی گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

راولپنڈی کی انسداد دہشت عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 3 کارکنوں کو 26 نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں 4، 4 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ 

اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اور ملزمان کے وکیل اسرار تنولی عدالت میں پیش ہوئے۔ تینوں کارکنوں کو اقبال جرم کے بعد اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے سزا سنائی۔

سزا پانے والوں میں محمد اجمل خان، سلیم شہزاد اور خرم شہزاد شامل ہیں، تینوں ملزمان 26 نومبر کے احتجاج میں تھانہ نصیر آباد کے مقدمے میں نامزد تھے۔

تینوں ملزمان نے اپنے وکلاء کی موجودگی میں عدالت کے روبرو اقبالی بیان جمع کراوئے۔

اقبالی بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کے اکسانے پر پُرتشدد احتجاج میں شامل ہوئے۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج تھا۔

قومی خبریں سے مزید