متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما علی خورشیدی نے کہا کہ ان کی جماعت سکھر میں اپنی سیاسی پوزیشن ری کلیم کرے گی۔
سکھر میں رہنما ایم کیو ایم پاکستان علی خورشیدی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سندھ کا تیسرا بڑا شہر بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ دریائے سندھ کے کنارے ہونے کے باوجود عوام کو صاف پانی میسر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی قابل افسوس ہے۔
حکومتِ سندھ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کراچی سے کشمور تک بےانتظامی کی ذمہ دار ہے۔
علی خورشیدی نے مزید کہا کہ اگر صوبے کی معیشت خراب ہوگی تو پاکستان کی معیشت خراب ہوگی۔