ملیالم فلموں کے ڈائریکٹر نثار 65 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ بیماری کے باعث کیرالہ کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
نثار کا تعلق تھری کوڈیتھانم سے تھا اور انہوں نے 1994 میں فلم سوڈینام فلم سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا، جو باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی۔
جس کے بعد اگلی دو دہائیوں میں انہوں نے ملیالم اور تامل زبانوں میں 27 فلموں کی ہدایت کاری کی۔
انڈسٹری کے لوگوں کا کہنا ہے کہ نثار نے کم بجٹ میں معیاری فلمیں بنانے اور اسے جلد مکمل کرنے کی روایت ڈالی، وہ اپنے کام میں کافی مہارت رکھتے تھے۔