صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ اور معروف گلوکارہ صنم ماروی کے درمیان معاملہ حل ہوگیا، صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی مداخلت سے یہ معاملہ حل ہوا۔
سید ذوالفقار علی شاہ نے ہے کہا کہ میں نے اور نورالہدیٰ شاہ نے دونوں طرف سے معاملہ بہتر انداز میں حل کرنے کی کوشش کی، اس معاملے میں دونوں طرف سے جو باتیں تھی وہ ختم ہوچکی ہیں۔
نورالہدیٰ شاہ نے کہا کہ دونوں طرف سے عزت دینے پر مشکور ہوں۔
اس موقع پر احمد شاہ کا کہنا تھا کہ آرٹ کونسل آرٹسٹوں کا ہے ہمیشہ فنکاروں کی عزت کرتے ہیں۔ جو معاملات ہوئے انہیں ہم ختم کر رہے ہیں، ہم صنم ماروی کی عزت کرتے ہیں۔
گلو کارہ صنم ماروی نے کہا کہ میں سندھ کے عوام کی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔