• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فضائیہ کا کے پی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشنز میں اہم کردار

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پاک فضائیہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف آپریشنز میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امدادی سامان ایئر ایگل بی۔737 طیارے کے ذریعے کراچی سے پشاور منتقل کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک این جی او کی جانب سے فراہم کردہ 48 ٹن سامان کراچی سے پشاور بھیجوایا گیا، امدادی سامان میں خشک راشن شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق راشن این ڈی ایم اے کے تعاون سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا، پاک فضائیہ نے ہنگامی بنیادوں پر درکار سامان کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق امدادی سامان بونیر، شانگلہ کے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کے لیے فراہم کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ مشکل وقت میں اپنے ہم وطنوں کو بروقت امداد فراہم کرنے میں بھی صفِ اول میں کھڑی ہے۔

قومی خبریں سے مزید