• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فہد فاضل نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز کی فلم چھوڑنے کا واقعہ بتادیا

ملیالم سنیما کے اسٹار اداکار فہد فاضل نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز کے ساتھ فلم چھوڑنے کا واقعہ بتادیا۔

43 سالہ فہد فاضل نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ فلم برڈ مین سے آسکر ایوارڈ جیتنے والے فلم الیخاندرو گونسالیس اناریتو کی فلم چھوڑنے کا تذکرہ کیا۔

ملیالم سنیما میں ورسٹائل اداکار کے طور پر اپنی شناخت بنانے والے فہد فاضل نے کہا کہ آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز کے ساتھ فلم کرنے کےقریب پہنچ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ برڈ مین کے ڈائریکٹر نے مجھے کہا کہ امریکا میں رہوں اور اپنے لہجے پر کام کروں، اُس وقت مجھے لگا کہ انہیں میں پسند نہیں آیا اور آڈیشن کے بعد مجھے ریجیکٹ کردیا گیا ہے۔

فہد فاضل نے مزید بتایا کہ پروجیکٹ کے تحت دراصل مجھے تقریباً 4 ماہ امریکا میں بغیر معاوضہ رہنا تھا، لیکن میں نے ابتدائی مرحلے میں ہی کام چھوڑ دیا کیونکہ مجھے اس کا کمرشل پہلو سمجھ نہیں آیا تھا۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ اس پروجیکٹ نے مجھے اتنا جوش نہیں دیا کہ میں صرف لہجے پر کام کرنے کےلیے محنت کروں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید