• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے مانیٹرنگ ٹیم قائم

کراچی میں بارش کے بعد پانی کی نکاسی کے لیے انتظامیہ نے ایڈیشنل کمشنر کی سربراہی میں مانیٹرنگ ٹیم قائم کردی۔

ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق شہریوں کی مدد اور رہنمائی کے لئے کمشنر آفس میں شکایتی مرکز قائم کیے گئے ہیں جہاں  خصوصی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1299 کے نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

کمشنر کراچی کا مزید کہنا ہے کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسل کمشنرز فیلڈ میں رہیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں اربن فلڈنگ سے پانی ہی پانی جمع ہے، سڑکوں پر پانی سے متعدد گاڑیاں ڈوب گئیں، پانی گھروں میں داخل ہونے لگا جبکہ مختلف علاقوں میں حادثات میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں کل عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔


قومی خبریں سے مزید