• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا بارشوں کے دوران متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مون سون بارشوں کے دوران متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شدید بارشوں کے پیشِ نظر ریسکیو اور انتظامیہ کو متحرک رہنے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے میئر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ اربن فلڈ سے بچاؤ کے لیے نالوں اور ڈرینج سسٹم کی سخت نگرانی کی جائے، بارش کے پانی کے فوری اخراج کے لیے مشینری اور عملہ متحرک رکھا جائے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ شدید بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں اور کمزور انفرااسٹرکچر سے دور رہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ٹریفک پولیس کو نشیبی اور مصروف مقامات پر الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے دوران ٹریفک پولیس عوام کی بھرپور رہنمائی کرے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور بلدیاتی ادارے کوآرڈینیشن میں رہیں، عوام کو موسمی حالات سے باخبر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ کا نظام سخت کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید