• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی خان: اسپتال عملے کاداخل کرنے سے انکار،خاتون نےجھاڑیوں میں بچے کو جنم دیدیا

ڈیرہ غازی خان(مانیٹر نگ سیل) ڈی جی خان میں بلڈ ٹیسٹ کے پیسے نہ دینے پر ڈی ایچ کیو اسپتال کے عملے نے خاتون کو داخل کرنے سے انکار کر دیا۔ خاتون نےہسپتال کے باہر جھاڑیوں میں بچے کو جنم دے دیا۔ڈیرہ غازی خان میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال میں بلڈ ٹیسٹ کیلئے پیسے نہ دینے پر عملے نے حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکار کر دیا۔ چٹ سرکانی کی رہائشی خاتون کو زچگی کیلئےہسپتال لایا گیا تو عملے نے خون کے ٹیسٹ کیلئے چار سو روپے مانگے  جو وہ ادا نہ  کرسکی تو خاتون کو ہسپتال سے نکال دیا گیاجس نے ہسپتال کے مرکزی دروازے کے باہر جھاڑیوں میں بچے کو جنم دے دیا۔خاتون کے ورثا نےہسپتال انتظامیہ کی بے حسی  کےخلاف شدید احتجاج کر تے ہوئے و زیرا علیٰ پنجاب سے سخت نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔
تازہ ترین