• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آئی لاوا یو‘، گوئٹے مالا میں پروپوزل کے دوران آتش فشاں پھٹ پڑا، ویڈیو وائرل

اسکرین گریب
اسکرین گریب

گوئٹے مالا میں ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ کو بلند پہاڑ پر پروپوز کیا تو قدرت نے بھی اس لمحے کو ناقابلِ فراموش بنا دیا، جیسے ہی لڑکی نے ہاں کہا، عقب میں موجود آتش فشاں فوئیگو (Volcán Fuego) اچانک پھٹ پڑا اور یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

انسٹاگرام پر ایک صارف موراگن الیکسا (Morgan Alexa) کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ آتش فشاں اکاٹیناگو (Volcán Acatenango) کی چوٹی پر کھڑی ہیں۔

 کچھ لمحوں بعد ان کا ساتھی گھٹنوں کے بل بیٹھ کر انگوٹھی نکالتا ہے اور پروپوز کرتا ہے، جیسے ہی موراگن ہاں کہتی ہیں، ویڈیو کے عقب میں موجود آتش فشاں پھٹ پڑتا ہے اور شعلوں اور دھوئیں کا شاندار منظر فضا کو مزید رومانوی بنا دیتا ہے۔

موراگن نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ یہ دن بھر کا پہلا واضح دھماکا تھا جس کے ہم نے نظارے کیے اور یہ ہمارے لیے خوش قسمتی کا باعث بنا ہے۔ 

انہوں نے لکھا کہ گوئٹے مالا کی مقامی روایات کے مطابق آتش فشاں فوئیگو کا روحانی دنیا سے ایک مقدس رشتہ مانا جاتا ہے اور اس کے دھماکے کو ماورائی قوتوں کا اظہار سمجھا جاتا ہے، یہ لمحہ ہمارے لیے واقعی ایک برکت کی مانند تھا، انہوں نے پوسٹ میں اپنے بوائے فرینڈ کو I lava you بھی کہا۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس انوکھے پروپوزل کو بے حد پسند کیا، بہت سے صارفین نے اس لمحے کو شادی کے لیے خوبصورت اشارہ قرار دیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید