• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی مغربی کنارے پر نئی غیرقانونی تعمیرات، برطانیہ اور فرانس سمیت 21 ممالک کا اظہار تشویش

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

مغربی کنارے پر نئی غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیرات پر برطانیہ اور فرانس سمیت 21 ممالک نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہودی آباد کاروں کے لیے مغربی کنارے پر 5 مربع میل (12 مربع کلومیٹر) علاقے پر نئی تعمیرات کی منظوری دے دی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے نئی غیر قانونی تعمیرات کی منظوری پر برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، کینیڈا، اسپین، اسٹونیا، لکسمبرگ، اٹلی، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، سلووینیا، لٹویا، لتھوانیا، بیلجیئم، فن لینڈ، آئس لینڈ، پرتگال، ناروے، سویڈن اور جاپان نے مذمت کی ہے۔

برطانیہ نے اسرائیلی سفیر کو دفترِ خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا جس میں سفیر کو کہا گیا کہ یہ منصوبہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس سے دو ریاستی حل کو شدید دھچکا پہنچے گا۔

مغربی کنارے میں نئے غیر قانونی منصوبے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور راملہ میں فلسطینی اتھارٹی نے بھی تنقید کی ہے۔

اسرائیلی منصوبے کے مطابق اس علاقے میں 3ہزار 400 مکانات کی تعمیر کی جانی ہے۔

بتاتے چلیں 1967 کی عرب اسرائیل جنگ کے بعد مغربی کنارے کی حدود میں اسرائیلی تعمیرات کو عالمی قوانی کی رو سے غیر قانونی مانا جاتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید