خواتین کے لیے ملک بھر میں پہلی بار پنک ڈیبٹ کارڈ متعارف کرا دیا گیا۔
ملک کا پہلا پنک ڈیبٹ کارڈ نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔
78ویں یومِ آزادی اور بینک کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں این بی پی نے ملک کا پہلا پے پاک پنک ڈیبٹ کارڈ متعارف کرا دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پے پاک پنک کارڈ صرف خواتین کے لیے دستیاب ہے، جس کا مقصد خواتین کو مالی شمولیت اور بااختیاری بنانا ہے۔
کارڈ پر خصوصی رعایتیں، ریوارڈ پوائنٹس اور تکافل پروٹیکشن فراہم کیا جا رہا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پے پاک پنک ڈیبٹ کارڈ کے تحت کارڈ ہولڈر خواتین 30ہزار سے زائد ریستورانز، سیلونز اور اسٹورز پر ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکتی ہیں۔