• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ، پاکستان نے 2 گولڈ میڈل جیت لیے

پاکستان نے ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈل جیت لئے۔

پہلے فراست علی نے طلائی تمغہ جیتا پھر ماسٹر کیٹیگری میں پاکستان کے 51 سالہ اعجاز خان نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

تھائی لینڈ میں جاری ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کے پانچویں روز پاکستان نے 2 گولڈ میڈل جیت لیے ہیں۔

پہلے 75 کے جی کیٹیگری میں فراست علی نے طلائی تمغہ جیتا، فراست علی کا تعلق ملتان سے ہے۔

پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سہیل انور کا کہنا ہے کہ فراست علی ملتان میں پنکچر کی دکان پر کام کرتا ہے۔

پاکستان کی جانب سے دوسرا گولڈ میڈل اعجاز خان نے ماسٹر کیٹیگری میں حاصل کیا، پشاور کے اعجاز خان کی عمر 51 سال ہے، انہوں نے 80 کے جی کیٹگری میں گولڈ میدل اپنے نام کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید