• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے کی جاز کے غیر مجاز نرخوں میں اضافے کی تردید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل نیٹ ورک جاز کے غیر مجاز نرخوں میں اضافے کی تردید کر دی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق سوشل میڈیا پر جاز کے صارفین سے اضافی ٹیرف لینے کی گمراہ کن خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ جاز کی صارفین سے اضافی ٹیرف پی ٹی اے کی منظوری کے بغیر وصول کرنے کی خبر غلط ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ اوور چارجنگ کے حوالے سے ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، آڈٹ مشاہدات میں جن ٹیرف ایڈجسٹمنٹس کا حوالہ دیا گیا وہ پی ٹی اے کے منظور شدہ ہیں۔

پی ٹی اے نے مزید کہا ہے کہ ان تمام منظوریوں کے مستند ریکارڈ آڈٹ حکام کے ساتھ تصدیق کے لیے شیئر کیے گئے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی اے صارفین کے مفادات کے تحفظ اور اتھارٹی آپریٹرز کے ٹیرف پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید