پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے، نیپال کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرادیا۔
ڈارون میں جاری ایونٹ کے چھٹے میچ میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 144رنز اسکور کیے۔
کپتان عرفان خان نے 42، عبدالصمد نے 26 اور وسیم جونیئر نے 23 رنز بنائے، سومپال کامی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں نیپال کی ٹیم 20 اوورز میں 7 و کٹ پر 143 رنز تک پہنچ سکی، نیپا ل کو آخری اوور میں جیت کے لیے 8 رنز درکار تھے، جو اُس کے بیٹر حاصل نہ کرسکے۔
اس جیت کے نتیجے میں پاکستان شاہینز نے ایونٹ کے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
پاکستان شاہینز کی طرف سے وسیم جونیئر اور فیصل اکرم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ وکٹ کیپر غازی غوری نے 2 اسٹمپڈ کیے اور 2 رن آؤٹ میں بھی وہ شریک تھے۔