• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی ہماری صحت مند جسمانی کارکردگی کیلئے نہایت ضروری ہے، ماہرین

ہمیں بتایا جاتا رہا ہے کہ پانی پینا ہماری صحت مند جسمانی کارکردگی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ کیونکہ پانی ہمارے جوڑوں کو چکنا رکھتا ہے، دوران خون کو بہتر بناتا ہے، ہمیں توانائی دیتا ہے، گردوں کو نقصان سے بچاتا ہے اور ہماری جلد تر و تازہ اور صحت مند نظر آتی ہے۔

اسکے علاوہ یہ ہمارے جسم کا درجہ حرارت منظم کرتا ہے، ہاضمے میں مدد دیتا ہے، قبض سے بچاتا ہے، ہمارے موڈ کو بہتر بناتا اور دماغ کو تیز رکھتا ہے۔ تو یہ کہنا بالکل درست ہے کہ پانی پینا بہت اہم ہے۔

لیکن اب سائنسدانوں کا خیال ہے کہ جسم میں پانی موجود رہنا پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ برطانیہ کی لیور پول جان مورز یونیورسٹی کے محققین کے مطابق جو لوگ زیادہ پانی نہیں پیتے وہ ذہنی دباؤ میں مبتلا رہتے ہیں اور وہ ہارمون کورٹیسول کی زیادہ مقدار خارج کرتے ہیں، حالانکہ وہ ان زیادہ پانی پینے والوں کی طرح پیاس محسوس نہیں کرتے۔

اس حوالے سے ماہرین نے 16 ایسے افراد کا مشاہدہ کیا جو روزانہ 1.5 لیٹر سے کم پانی پیتے تھے اور 16 ایسے افراد کا بھی مشاہدہ کیا جو یورپی فوڈ سیفٹی اتھارٹی (EFSA) کی تجویز کردہ ہدایات کے مطابق (مردوں کے لیے 2.5 لیٹر اور خواتین کے لیے 2 لیٹر روزانہ) پانی پیتے تھے۔

برطانیہ میں ایٹ ویل گائیڈ کے مطابق بالغ افراد کو روزانہ چھ سے آٹھ کپ مائع پینا چاہیے، جو تقریباً 1.5 سے 2 لیٹر کے مساوی ہوتا ہے۔ تاہم گرم موسم میں ان لوگوں کو زیادہ پانی پینے کی ضرورت ہو سکتی ہے، جو بہت زیادہ متحرک ہوں، کسی بیماری سے صحت یاب ہو رہے ہوں یا کوئی خاتون حاملہ یا پھر بچے کو دودھ پلاتی ہوں۔

مذکورہ بالا مشاہدے کے دوران سائنسدانوں نے دونوں گروپوں کا سات دن بعد پیشاب اور خون کے نمونوں کا تجزیہ کیا جس کے بعد انھیں لیب میں ذہنی دباؤ کے ٹیسٹ کے لیے بلایا گیا، اور مختلف ٹیسٹ کیے گئے

لیور پول جان مورز یونیورسٹی کے پروفیسر نیل واش نے نتائج کے حوالے سے گفتگو میں کہا ہم جانتے ہیں کہ وہ لوگ جو روزانہ پانی کی تجویز کردہ مقدارسے کم پانی پیتے ہیں ان کے جسم میں پانی کی کمی کے باعث کافی ذہنی دباؤ سمیت دیگر عوارض موجود تھے، انکا کہنا تھا کہ پانی کی کمی سے جسم میں بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

صحت سے مزید