• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، لطیف کھوسہ

Chaudhry Nisar Working On Someone Else Agenda Latif Khosa
پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ چوہدری نثا ر کسی اورکے ایجنڈے پر کام کرررہے ہیں، ان کو مشورہ ہے کہ آئین کے دائرہ کار سے باہر نہ نکلیں۔

جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکٹری جنرل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارپورے سند ھ میں رینجرزچاہتے ہیں تو اپوزیشن جماعتوں کا پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کے مطالبے کا اعلامیہ نظرکیوں نہیں آتا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزرات داخلہ کو سندھ کی سمری مسترد کرنےکاکوئی اختیار نہیں ہے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ آئین صوبےکو سول ایڈمنسٹریشن کے لیے رینجرزکے حوالے سے جواختیار دیتا ہے سندھ حکومت نے اسی پر عمل کیا ہے۔
تازہ ترین