کیوبیک کی سیاستدان مروہ رزقی نے ایک منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، انہوں نے ایک ہی وقت میں سب سے زیادہ ٹائیاں پہننے کا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔
مونٹریال میں ایک ٹی وی شو Infoman کے دوران مروہ رزقی نے بیک وقت 360 ٹائیاں پہن کر Most Neck Ties Worn at Once کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
اس سے پہلے یہ ریکارڈ برازیل کے ڈیوڈ ایپریسیڈو کے پاس تھا، جنہوں نے 2023ء میں 330 ٹائیاں پہن کر اعزاز حاصل کیا تھا۔
مروہ نے یہ چیلنج اس عزم کے ساتھ قبول کیا کہ خواتین بھی مردوں کی طرح ایسے منفرد ریکارڈز قائم کر سکتی ہیں، ٹائیاں پہلے سے باندھی گئی تھیں اور انہیں پہننے میں تقریباً 48 منٹ لگے، جب انہوں نے پچھلے ریکارڈ کو توڑنے کے بعد مزید 30 ٹائیاں ڈالیں تو نیا ریکارڈ مکمل ہوا۔
آخر میں جب مروہ نے 360 ٹائیاں پہن لیں تو ان کا چہرہ تقریباً ٹائیوں کے ڈھیر میں چھپ گیا تھا۔