• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بنگلادیش میں 6 معاہدوں پر دستخط

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان اور بنگلادیش نے دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے دورے کے دوران پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 6 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

پاکستان نے بنگلادیش کے طلبہ کے لیے ’پاکستان بنگلادیش نالج کوریڈور‘ کا آغاز کر دیا، جس کے تحت 5 سال میں 500 اسکالر شپس دینے کا اعلان کیا گیا۔

اسکالر شپس میں ایک چوتھائی طب کے شعبے میں دیے جائیں گے جبکہ پاکستان 100 بنگلادیشی سول سرونٹس کو تربیت بھی دے گا۔

اسحاق ڈار کے دورے کے دوران سفارت کاروں اور حکومتی اہلکاروں کے لیے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ ہوا، دونوں ممالک نے ویزا سہولتوں میں آسانی اور فضائی رابطے بحال کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں ممالک کی فارن سروس اکیڈمیز اور تھنک ٹینکس کے درمیان بھی تعاون کے معاہدے ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی اور صحت سمیت کئی شعبوں پر بات ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید