• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور نے سیلاب متاثرہ علاقوں سے متعلق اجلاس طلب کر لیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سیلاب متاثرہ علاقوں سے متعلق اجلاس طلب کر لیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق اجلاس میں اب تک فراہم کی گئی امدادی رقوم پر بریفنگ دی جائے گی اور متاثرین کو مزید امدادی رقوم کی فوری فراہمی پر حکمت عملی تیار ہوگی۔

ترجمان وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اجلاس میں متاثرہ انفرااسٹرکچر کی بحالی پر بھی غور ہوگا، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق اجلاس میں سیکریٹری ریلیف اور ڈی جی پی ڈی ایم اے بھی شریک ہوں گے۔

ترجمان وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ اس اجلاس میں باجوڑ، دیر لوئر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، بٹگرام، نوشہرہ، ٹانک اور ڈی آئی خان کے ڈپٹی کمشنرز بھی شرکت کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید