• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں کیخلاف دو سال سے جاری سفاکیت اور وحشت ختم ہونے کی طرف جارہی ہے، طاہر اشرفی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کیخلاف دو سال سے جاری سفاکیت اور وحشت ختم ہونے کی طرف جارہی ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ابتدائی معاہدہ طے پاگیا ہے جس کا امریکی صدر نے اعلان کیا ہے، یہ وقت ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو اور فلسطینیوں کی امداد کے لیے سب آگے بڑھیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جو معاہدہ طے پارہا ہے اس پر تمام فریق عملدرآمد کریں، اس معاہدے کے لیے امریکی صدر، سعودی ولی عہد، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ترک صدر، امیر قطر، مصر کے صدر ان تمام لوگوں اور عالمی قیادت کی بڑی محنت اور جدوجہد ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزِ اول سے سعودی ولی عہد نے سفارتی مہم شروع کی کہ دنیا فلسطینیوں کی ریاست کو تسلیم کرے، آج 159 ممالک فلسطینیوں کی ریاست کو تسلیم کرچکے ہیں، پاکستان نے ہر جگہ فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرنے کی کوشش کی۔

حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ آگے بڑھ کر غزہ کی تعمیرِ نو میں حصہ لے، کوشش کی جائے کہ دوبارہ اسرائیل کی بربریت اور وحشت فلسطینیوں پر نہ ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ اس معاہدے پر عمل ہو اور یہ معاہدہ اپنی تکمیل کو پہنچے، کل جمعہ کو پورے عالمِ اسلام میں اللّٰہ رب العالمین کا شکر ادا کرنا چاہیے، اہلِ فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فلسطین کی تعمیرِ نو کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید