• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’غزہ محفوظ جگہ بننے جا رہا ہے،‘ غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد ٹرمپ کا ردِ عمل سامنے آ گیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط کے بعد کہنا ہے کہ غزہ محفوظ جگہ بننے جا رہا ہے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے کے مکمل ہونے کے بعد آپ دیکھیں گے کہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ میل جول بڑھا رہے ہیں اور غزہ دوبارہ تعمیر ہو رہا ہے۔

اِن کا کہنا تھا کہ غزہ وہ جگہ ہوگی جو اَز سرِ نو تعمیر ہوگی اور علاقے کے دوسرے ممالک بھی اس کی تعمیرِ نو میں مدد کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اِنہیں پورا یقین ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم ہوگا۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری جنگ روکنے اور غزہ میں یرغمال قیدیوں کی رہائی کے لیے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر مصر میں دستخط کر لیے گئے ہیں،تاہم امن ڈیل پر باضابطہ طور پر دستخط آج دوپہر کیے جائیں گے۔

امن مذاکرات میں امریکی مندوب اسٹیو وٹکوف، صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر اور حماس رہنما خلیل الحیہ نے شرکت کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امن ڈیل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائے گا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید