ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ امن قائم رکھنے کے لیے سارا بوجھ فلسطینیوں اور حماس پر ڈالنا درست نہیں ہوگا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اب بھی سب سے بڑی رکاوٹ اسرائیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو امن کے قیام کے لیے حملے بند کرنا ہونگے۔
اپنی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبران پارلیمان سے بات کرتے ہوئے اردوان نے کہ کہا کہ ’امن کوئی ایسی چڑیا نہیں جو ایک پر سے اڑ سکے یہاں امن کے قیام بنائے رکھنے کی تمام تر ذمہ داری حماس اور فلسطینیوں پر ڈال دی گئی ہے‘۔