• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کلاؤڈ برسٹ، مناظر کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

چین کے شہر شیان میں اچانک کلاؤڈ برسٹ ہوا جس کے مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیے۔

ویڈیوز اور فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اچانک سیاہ بادلوں سے موسلا دھار بارش کا سیلابی ریلا زمین پر برستا ہے اور فضا خوفناک مناظر پیش کرنے لگتی ہے۔

مقامی ویڈیوگرافر یو یونگ ہوئی نے اس شاندار منظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا، انہوں نے 10 منٹ تک چھت سے ٹائم لیپس فوٹیج ریکارڈ کی اور پھر اسے ایک شاندار 10 سیکنڈ کی مختصر ویڈیو میں سمو دیا جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق کلاؤڈ برسٹ بارش کی ایک غیر معمولی اور شدید شکل ہے جس میں قلیل وقت میں انتہائی زیادہ بارش ہو جاتی ہے، اس کے نتیجے میں زمین فوری طور پر پانی جذب نہیں کر پاتی، جس سے اکثر فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرناک حالات پیدا ہو جاتے ہیں، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید