• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹریلر اور ٹریکٹر کی ٹکر، 8 افراد ہلاک

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹریلر اور اور ٹریکٹر کی ٹکر سے 8 افراد ہلاک جبکہ 43 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ بھارتی ریاست اترپردیش کے بلند شہر کی حدود  میں، علی گڑھ کی سرحد کے نزدیک  پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ایک ٹرک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس میں 61 یاتری سوار تھے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے 8 افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) دینش کمار سنگھ نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی ٹریکٹر ٹرالی راجستان جارہی تھی۔

حادثے میں 43 افراد زخمی ہوئے جن میں 12 بچے بھی شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید