• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ اجلاس سے پہلے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے: اسرائیلی شہریوں کا مطالبہ

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی—فائل فوٹو
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی—فائل فوٹو

9 ہزار اسرائیلی شہریوں نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اجلاس سے پہلے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تقریباً 9 ہزار اسرائیلی شہریوں نے ایک پیٹیشن پر دستخط کر کے  فوری طور پر جنگ روکنے اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کر نے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دستخط کرنے میں اکتوبر 7 کے دن زخمی ہونے والے متاثرین بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے مطالبے میں کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ہی امن کا واحد راستہ ہے۔

اس عوامی پیٹیشن دستخطی مہم کا انعقاد زیزم نامی مقامی تنظیم نے کیا جو عوامی سطح پر عرب اور یہودیوں کے مابین جمہوریت اور برابری کے ساتھ چلنے کے تصور کی حامی ہے۔

دستخط کرنے والوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کے شہری ہیں اور ہمیں غزہ میں جنگ کی حمایت نہیں کرنی چاہیے اور ہم امن کے ساتھ چلنے پر یقین رکھتے ہیں۔

پیٹیشن کے حامیوں نے مزید کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ہے امن کے لیے بہترین راستہ ہے، ہمیں دنیا کے ساتھ چلنا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید