قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا ہے کہ سپورٹ کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پرو ہاکی میں شرکت کے گرین سگنل پر خوشی ہوئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران عماد شکیل بٹ نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنسز کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا، پرو ہاکی لیگ کی تیاری کے لیے ہمارے پاس ابھی وقت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرو ہاکی لیگ مفید ثابت ہوگی، ایونٹ میں شرکت سے ہاکی کی رینکنگ بھی بہتر ہوگی۔
عماد بٹ کا کہنا تھا کہ ہاکی کی ترقی کے لیے صرف حکومتی فنڈز پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، ہاکی فیڈریشن کو فنڈز کے لیے عملی اقدامات خود کرنا ہوں گے۔