• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا اجلاس میں سولر انرجی اور آف گرڈ سلوشنز پر غور

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اجلاس میں سولر انرجی اور آف گرڈ سلوشنز پر غور کیا گیا۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق اجلاس میں تمام ڈسکوز، کے الیکٹرک، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی اور دیگر نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق نیپرا اجلاس میں ٹائم آف یوز ٹیرف، نیٹ میٹرنگ، منی و مائیکرو آف گرڈ پر مشاورت ہوئی اور سولر انرجی اور آف گرڈ سلوشنز پر غور کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق تمام ڈسکوز کے سربراہان نے نیپرا کی کاوشوں کو سراہا اور ٹی او آرز کو جامع قرار دیا۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق کچھ اسٹیک ہولڈرز کی آف گرڈ اسٹڈی مخصوص ڈسکوز تک محدود رکھنے کی تجویز دی جبکہ اسٹیک ہولڈرز کو 7 دن میں حتمی رائے اور ڈیٹا جمع کرانےکی ہدایت دی۔

اعلامیے کے مطابق حتمی ٹی او آرز کی منظوری کے بعد ڈسکوز کو کنسلٹنٹ ہائر اور اسٹڈیزکرانےکی ہدایت دی جائے گی، اس مشاورتی سیشن کا مقصد بجلی کے شعبے کے مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید