• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم حماس کی پُشت پر کھڑے ہیں، جو فیصلہ حماس کا ہوگا وہ فیصلہ ہم سب کا ہوگا: حافظ نعیم

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

جماعتِ اسلامی کے امیر، حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حماس کی پُشت پر کھڑے ہیں، جو فیصلہ حماس کا ہوگا وہ ہمارا فیصلہ ہوگا، حماس کا دفتر اسلام آباد میں بنانا چاہیے۔

حافظ نعیم نے اسلام آباد میں غزہ ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ جماعت اسلامی مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، فلسطینیوں کے لیے سب کچھ کر سکتے ہیں، حماس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، فلسطین کے شہدا کے ساتھ کھڑے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سب کی نظریں ہیں، کسی مغربی ملک کے پریشر کو قبول نہ کریں، ہم نے انہونی کو ہونی کر دکھایا تھا، شیروں کی حکومت ہوگی تو پوری قوم شیر بن جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں 20 ہزار بچے شہید ہوئے، اسرائیل مرتد ہے، ناجائز ریاست ہے، بیت المقدس آزاد ہوگا، مسجد اقصیٰ آزاد ہوگی۔

اِن کا کہنا تھا کہ ہمت و جراّت سے کام لیں، ہمیں اپنے عمل کو ٹھیک رکھنا ہے، دین اور دنیا میں آگے بڑھنے کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔

قومی خبریں سے مزید