• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیلی حملوں میں ایک دن میں 6 صحافی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک ہی روز میں 6 صحافیوں کو شہید کردیا۔

غزہ کے النصر اسپتال پر یکے بعد دیگرے دو فضائی حملے کیے گئے جس میں مریضوں، ڈاکٹروں، شہری دفاع رضاکاروں اور پانچ صحافیوں سمیت 20 افراد شہید ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کا کیمرا مین حسام المصری، امریکی خبر ایجنسی اے پی اور برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ کی نامہ نگار مریم ابودقہ، امریکی ٹی وی این بی سی کا صحافی معاذ ابوطحٰہ، الجریزہ کا فوٹو جرنلسٹ محمد سلامہ اور قدس نیٹ ورک کا صحافی احمد ابو عزیز شہداء میں شامل ہیں۔

صحافی اسپتال میں اسرائیل کے جبری قحط کا شکار فلسطینیوں کی رپورٹنگ کر رہے تھے۔

المواصی کیمپ میں بھی اسرائیلی فائرنگ سے ایک صحافی شہید ہوا، شہید حسن زوہان فلسطینی اخبار کے لیے کام کرتا تھا۔

غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں سے شہید صحافیوں کی تعداد 246 ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید