• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہری کی قسمت جاگ اُٹھی، 10 لاکھ ڈالر جیت لیے

تصویر:بین الاقوامی میڈیا
تصویر:بین الاقوامی میڈیا

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے قسمت کا ایسا داؤ کھیلا کہ پلک جھپکتے ہی 10 لاکھ ڈالر (ایک ملین) کا انعام اپنے نام کرلیا۔ 

حیران کن طور پر یہ انعامی رقم اُس اسکریچ کارڈ سے ملی جو اُس نے مذاق میں دکاندار سے منتخب کرنے کو کہا تھا۔

میری لینڈ لاٹری حکام کے مطابق خوش قسمت شہری نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی خواہش کی، وہ اسپیرروز پوائنٹ میں ایک اسٹور پر ایندھن لینے گیا تھا، ادائیگی کے بعد اس کے پاس 20 ڈالر بچے، جس پر اُس نے کلرک سے کہا میرے لیے جیتنے والا ٹکٹ چُن لو۔

کلرک نے اُسے 20 ڈالر مالیت کا ’آل اباؤٹ کیش‘ اسکریچ آف ٹکٹ دیا اور قسمت نے پلٹا کھایا، ابتدا میں شہری کو لگا کہ اُس نے 100 ڈالر جیتے ہیں، پھر یہ رقم بڑھتی گئی اور آخرکار 10 لاکھ ڈالر نکل آئے۔

 فاتح شخص نے بتایا کہ وہ یہ رقم ریٹائرمنٹ کے لیے محفوظ کرے گا۔

میری لینڈ لاٹری حکام کے مطابق اس کھیل میں پانچ بڑے انعامات (10، 10 لاکھ ڈالر) رکھے گئے ہیں اور یہ پہلا انعام ہے جو کسی نے جیتا، وہ اسٹور جہاں سے جیتنے والا ٹکٹ خریدا گیا ہے، اُسے بھی 1000 ڈالر کا بونس دیا جائے گا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید