• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون نے شوہر کی موت کے بعد اسکی ٹیٹو بنی جلد فریم کرکے گھر کی دیوار پر سجادی

تصاویر:بین الاقوامی میڈیا
تصاویر:بین الاقوامی میڈیا

امریکا کی ریاست ویسٹ ورجینیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے شوہر کی یاد کو زندہ رکھنے کا ایک انوکھا اور جذباتی طریقہ اختیار کرلیا۔ شوہر کی موت کے بعد اس کے بازو پر بنے ٹیٹو کی کھال کو گھر کی دیوار پر سجا دیا۔

35 سالہ انجیلیکا ریڈیووسکی کے شوہر ٹی جے کی رواں برس اچانک موت ہوگئی تھی، عام طور پر لوگ تصویری فریم یا یادگار بکس میں اپنے پیاروں کو یاد کرتے ہیں، لیکن انجیلیکا نے اپنے شوہر کے جسم پر بنوایا گیا ٹیٹو ہمیشہ کے لیے محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا۔

یہ ٹیٹو پٹسبرگ اسٹیلرز فٹبال ہیلمٹ کا ڈیزائن تھا، جو ٹی جے کا سب سے پہلا بڑا ٹیٹو اور اس کے 10 سالہ بیٹے پریسٹن کا پسندیدہ تھا، بیٹے کی خواہش پر اسی حصے کو یادگار کے طور پر چنا گیا۔

اوہائیو کی کمپنی سیو مائی اِنک فارایور نے ٹیٹو بنی جلد کو اس کے شوہر کے جسم سے الگ کیا، محفوظ کیا اور تقریباً 90 دن بعد شیشے اور لکڑی کے فریم میں واپس فراہم کردیا۔

انجیلیکا کا کہنا ہے کہ یہ تصوریر نہیں بلکہ حقیقت ہے، جب ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے قریب محسوس ہو تو ہم اس فریم کو تھام لیتے ہیں اور یہ عام تصویر سے کہیں زیادہ اثر رکھتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید