• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الپائن کلب پاکستان کا گولڈن جوبلی پر تاریخی اقدام، خواتین کوہ پیما ’باری لا‘ چوٹی سر کریں گی

الپائن کلب پاکستان نے گولڈن جوبلی پر خواتین کوہ پیماؤں کی قیادت میں 5 ہزار 300 میٹر باری لا چوٹی سر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اعلان کیا گیا کہ ماہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے والی اس مہم جوئی میں پاکستان کے ہر صوبے سے نوجوان خواتین کوہ پیما شامل ہوں گی۔

5300 میٹر باری لا کو سر کرنے والی خواتین کوہ پیماؤں میں آزاد کشمیر سے مونا خان اور خیبر پختونخوا سے ماریہ بنگش شامل ہیں۔

اس مہم جوئی میں گلگت بلتستان سے زیبا بتول، پنجاب سے بسمہ حسن، بلوچستان سے لاریب بتول اور سندھ سے مدیحہ سید منتخب ہوئی ہیں۔

الپائن کلب پاکستان کے اعلان کے مطابق باری لا کی چوٹی سر کرنے کےلیے اسلام آباد سے شاہرین خان منتخب ہوئی ہیں جبکہ خاتون لیڈر بی بی افزون ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید