• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایس اوپن: ٹینس اسٹار کارلوس الکاریز کے ہیئر اسٹائل کی دھوم

یو ایس اوپن ٹینس میں اسپینش اسٹار کارلوس الکاریز کے نئے ہیئر اسٹائل نے دھوم مچادی۔

نیو یارک میں جاری ایونٹ میں کارلوس الکاریز نے میچ میں فتح کے بعد کراؤڈ سے اپنے نئے ہیئر کٹ کے بارے میں پوچھ بھی لیا کیا کہ میں کیسا لگ رہا ہوں؟

اسپنیش ٹینس اسٹار کے سوال پر کراؤڈ نے شو مچایا، اُن کے ہیر اسٹائل کی تعریف کی اور ساتھ ہی حیرت کا اظہار بھی کیا۔

پہلے میچ کے خاتمے پر کورٹ پر ہونے والے انٹرویو میں الکاریز نے اپنے ہیئر اسٹائل کے بارے میں شائقین سے بھی رائے لی۔

پریکٹس کورٹ پر کارلوس الکاریز کی معروف گالفر روری میکلرائے سے بھی ملاقات ہوئی، دونوں کھلاڑی گرم جوشی سے ملے اور گپ شپ کی۔

الکاریز کا کہنا تھا کہ وہ میکلرائے کے بہت بڑے فین ہیں، اُنہیں گالف کھیلتے دیکھنا شاندار لگتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید