• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا

بھارت نے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا، مسلسل بارشوں کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے۔

دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، پانی کی آمد 6 لاکھ 96 ہزار 534 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

فلڈ فور کاسٹٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 45 ہزار 236 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آئندہ 12 گھنٹے میں گنڈا سنگھ والا پر بہاؤ 2 لاکھ 80 ہزار کیوسک تک بڑھنے کا امکان ہے۔

دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 95 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔

چناب میں خانکی پر اونچے درجے جبکہ راوی میں شاہدرہ اور ستلج میں سلیمانکی پر درمیانے درجے کے سیلاب ہے۔

دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے راوی میں سیلابی ریلے سے شاہدرہ اور موٹر وے ٹو کے نشیبی علاقوں پر سیلاب کا خطرہ ہے۔

چندا سنگھ والا سمیت متعدد دیہات میں سیلابی پانی داخل ہوگیا، ظفروال میں نالا ڈیک کے سیلابی ریلے سے ہنجلی پل کا ایک حصہ ٹوٹ گیا، درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ کٹ گیا۔

بہاولپور کی تحصیل خیر پور ٹامے والی، سمیت دریائی بیلٹ کے علاقوں میں پانی تیزی سے پھیلنے لگا، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں، مکانات اور سرکاری اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے۔

قومی خبریں سے مزید